سوات،دیسی شراب بنانے والی بھٹی پر چھاپا، ملزم گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپا مارکر بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کرلی ہے۔ خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او عمر رحیم نے برکلے میں مبینہ طور پر فیاض کے گھر پر چھاپا مارکر 160 لیٹر دیسی شراب برامد کرلی ہے ۔ ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔خوازہ خیلہ پولیس کے ایس ایچ او کے مطابق ملزم نے گھرمیں شراب بنانے کی بھٹی کھولی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

ArrestedPoliceSwatVines
Comments (0)
Add Comment