سوات (زما سوات ڈاٹ کام)قائمقام ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان نے تمام سی این جی سٹیشن اور پیٹرول پمپس میں درخت لگانا لازمی قرار دے دیا،مالکان کو کم از کم 20 فٹ جگہ پلانٹیشن کیلئے مختص کرنے کی ہدایات،مراسلہ جاری،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان نے کہا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان مہم پورے سوات میں تیزی سے جاری ہے جس میں گزشتہ روز پورے ڈویژن میں دولاکھ پودے لگائے گئے جبکہ سوات میں تیس ہزار پودے لگائے گئے اس موقع پر ڈی ایف او سوات ریئس خان،چیر مین پریس کلب شہزاد عالم،رینج افیسر قاضی شبیر احمد اور دیگر،موجود تھے،اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر کے تمام پیٹرول اور سی این جی سٹیشن میں درختو ں کو لازمی قرار دیتے ہوئے تمام مالکان کو ایک مراسلہ جاری کردیا جس میں کم از کم بیس فٹ جگہ پودوں اور درختوں کیلئے لازمی قرار دی اور اے سی بابوزی عامر علی شاہ کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے اس کو عملی بنانے کی ہدایت کی۔