سوات،صارف عدالت نے سوئی گیس محکمہ پر 20 لاکھ جرمانہ عائدکردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 فروری 2019ء)صارف عدالت نے محکمہ سوئی گیس سوات پر 20لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ شہریوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری۔ ذرائع کے مطابق مسلسل گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے سماجی شخصیت ڈاکٹر خالد محمود نے صارف عدالت میں محکمہ گیس کیخلاف کیس دائر کیا تھا۔ جس پربحث مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ جاری کرنے کیلئے 8 فروری کی تاریخ دے رکھی تھی آج عدالت نے محکمہ گیس کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے گیس پریشر کی عدم بحالی کی وجہ سے محکمہ پر بیس لاکھ روپےجرمانہ عائدکردیا ہے اور ساتھ ہی محکمہ گیس کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ جن علاقوں میں لو پریشر کامسئلہ ہے وہاں گیس پریشر کویقینی بنائیں۔

2 million finesui gas deptswat consumer court
Comments (0)
Add Comment