سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں چلنے والے غیر قانونی اور بلا نمبر رکشوں کے خلاف اتفاق رکشہ ڈرائیور یونین نے ریلی نکالی اور سہراب خان چوک میں دھرنا دے کر ٹریفک کو بلاک کردیا، ریلی میں درجنوں رکشوں نے حصہ لیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جہانزیب اور جنر سیکرٹری محمدرحما ن عرف سپین خان نے کہا ہم رکشہ ڈرائیور برسوں سے قانونی طورپر رکشے چلا کر رزق حلال کمار ہے ہیں لیکن اب غیر قانونی طورپر بننے والے رکشوں کی بھرمار کی وجہ سے ہمارا روزگار بری طرح متاثر ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے لنڈاکی کے ذریعے غیرقانونی رکشوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے نہ صرف شہر میں ٹریفک کا اژدھام بڑھ رہا ہے بلکہ قانونی طورپر چلنے والے رکشوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہورہا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا کہ دوسرے علاقوں سے آنے والے رکشوں پر فوری طورپر پابندی عائد کی جائے اور شہر میں چلنے والے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے