سوات( زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں متاثرہ خواتین ،بچوں اور خواجہ سراوں کو مفت قانونی امداد دینے کے لئے سوشل ویلفیئر افس میں خصوصی ڈسک نے کام شروع کردیاہے، سائمہ منیر، علاقے کے متاثرہ خواتین ، بچوں اور خواجہ سراوں کو مفت قانونی مشوری، وکیل ، ضمانت اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیگی، سمیر احکیم ایڈوکیٹ، تفصیلات کے مطابق سیدوشریف سوشل ویلفیئر دفتر میں یواین ڈی پی، عورت فاونڈیشن اور حکومت خیبرپختونخوا کے تعاون سے علاقے کے متاثرہ خواتین ، بچوں اور خواجہ سراوں کو مفت قانونی سہولیات دینے کے لئے ڈسک پر بات کرتے ہوئے عورت فاونڈیشن خیبرپختون خوا کی سربراہ سائمہ منیر نے کہاہے کہ ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ خواتین متاثرہے گھریلوتشدد،وراثت میں حصہ نہ دینا، گھر کے تمام مسائل کی ذمہ دار وہ ہوتی ہے اس طرح بچوں سے مشقت لینا ان کے ساتھ زیادتی اور خواجہ سراوں کو ان کی حقوق نہ دینا بھی ہمارے معاشرے میں عام ہے ان طبقے کے لئے سوات سوشل ویلفیئرمیں ڈسک قائم کردیا ہے جس نے کام شروع کردیاہے، اس پر سوات سوشل ویلفیئر میں ان طبقات کو قانی مدد دینے والی وکیل سمیرحکیم نے کہاکہ ان طبقات کو وہ قانی مشورے، ضمانت ، وکیل کی فراہمی اور دیگر سہولیات دینگے جس کا بنیادی مقصد ان کی حقوق کی تحفظ اور انصاف تک رسائی کو یقینی بناناہے ، انہوں نے کہاکہ فی الحال یہ ڈسک چھ مہینوں تک کام کریگی مگر ممکن ہے کہ اس کو مستقل کر دیاجائیگا،سوات سوشل ویلفیئر کی ڈائرکٹر نصرت اقبال نے اس موقع پر کہاکہ عورت فاونڈیشن کی تعاون سے ڈسک کاقیام انصاف تک رسائی ممکن کردے گی سوشل ویلفیئر پہلے ہی سے ان طبقات کے علاوہ علاقے کے دیگر متاثرین کو امداد دے رہی ہیں مگران کے پاس ماہر قانون موجود نہیں تھا اس ڈسک سے وہ بھی پورا ہوا ہے اور ان کو یقین ہے کہ یہ ڈسک علاقے کے متاثرہ خواتین ، بچوں اور خواجہ سراوں کو ان کی حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کریگا۔