اشتہار

سوات،محکمہ فارسٹ کے پٹرول سکواڈ کا گھر پر چھاپہ، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ فارسٹ پٹرول سکواڈ کی شریف شہری کے گھر پر چڑھائی،متاثرہ افراد نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔گام زیر چم سے تعلق رکھنے والے ایوب خان ولد محمدامین کے گھر پر محکمہ فارسٹ کے پٹرول سکواڈکے وسیم ڈی ایف او اورفارسٹ کے گشتی ٹیم نے مبینہ طور پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے چڑھائی کی۔

اشتہار

ایوب خان نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز وسیم اور ان کے دیگرساتھیوں نے بغیر کوئی ثبوت اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر میرے گھرپر چھاپہ مارا جس سے میرے گھر کی چادراورچاردیواری کاتقدس پامال ہونے کے ساتھ ساتھ میرے ساکھ کو نقصان پہنچاہے۔ جبکہ گھر کے خواتین اور بچوں کو ٹارچر کیاگیاہے، بچے ذہنی کوفت میں مبتلا ہوکر خوف کی وجہ سے سکول جانے سے بھی انکاری ہے۔

انہو ں نے بتایا کہ یہ کونسا قانون ہے کہ بغیر کوئی ثبوت کوئی سرکاری شخص بھتہ لیکر کسی کے گھرپر چڑھائی کریں ان لوگوں نے میرے گھرکے تقدس کونہ صرف پامال کیاہے بلکہ ہمیں ذہنی کشمکش میں مبتلاکردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف اور قانون کاجنازہ نکال دیاگیاہے، انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محمود خان سے فوری طورپرنوٹس لینے اورقانون کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے جبکہ ایوب خان نے اس حوالے سے ڈی سی سوات سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں اگر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے تو ہم ڈی سی سوات کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنادیں گے۔

اشتہار

ForestMedia TalkPress ClubRaid
Comments (0)
Add Comment

اشتہار