سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔02اکتوبر2017ء)سوات میں مختلف حادثات کے دوران نوسالہ بچہ اور خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ چونگئی شموزئی میں9سالہ عیسیٰ ولد شیر زمان گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا جہاں پر بجلی کے مین لائن سے ٹکرانے کے بعد وہ جاں بحق ہوگیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مسماۃ عائشہ دختر خان سکنہ سلامپور جاں بحق اور حکیم ولد سیف اللہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔