سوات،مدین کے رہائشی کو گلوبل یوتھ ایوارڈ دے دیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقہ مدین سے تعلق رکھنے والے سید فرہاد شاہ کو گلوبل یوتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ سید فرہاد شاہ پہلے پاکستانی ہے جنکو نیپال میں گلوبل یوتھ ایوارڈ 2021 کے لیے نامزکیا گیا تھا۔

نیپال میں گلوبل یوتھ پارلیمنٹ کی طرف سے منعقد کردہ ایوارڈ تقریب میں پچاس کے قریب ممالک کے افراد شریک ہوئے، اس ایوارڈ کے لیۓ 33 ممالک سے نامزد گیاں کی گئی تھی جن کو آج نیپال کے وائس پریذیڈنٹ کی طرف سے ایوارڈز دئے گئے۔ پاکستان سے اس ایوارڈ کو جیتنے والوں میں سے سید فرہاد شاہ بھی شامل ہے۔ جن کا تعلق مدین سوات سے ہے۔

Global Youth Award2021
Comments (0)
Add Comment