سوات،ملک بھر سے قافلے کالام پہنچنا شروع ہوگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ملک بھر سے ٹرکوں ، موٹر کاروں سے قافلے وادی کالام پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، ڈی سی سوات کی اجازت کے بعد اپر سوات کالام ، اتروڑ گبرال، سمیت دیگر علاقوں کے لوگ واپس اپنے اپنے گھروں میں گرمیاں گزارنے کیلئے آنا شروع ہوگئے ہیں، اور متعددخاندان آج کالام پہنچ بھی گئے ہیں، ڈی سی سوات نے اپر سوات کے ان لوگوں کو انے کی اجازت دیدی ہے جنہوں نے وادی کالام سے سردیوں کی وجہ سے نقل مکانی کی تھی ، ڈی سی سوات نے لنڈاکے اور کالام میں سکریننگ کرنے اور بروقت اپنے علامات ظاہر ہونے پر کالام ہسپتال رپورٹ کرنے کی شرط پر اجازت دیدی ہے ، جس پر لوگوں نے اطمینان کااظہار کیا ہے ۔

CORONAKalamResidenceSwat
Comments (0)
Add Comment