اشتہار

سوات،منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے جامع پلان تیار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے زیرِ صدارت ضلعی پرائس کمیٹی کا اجلاس، رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے جامع پلان کا اعلان، شکایات کے ازالے کے لئے کنٹرول رومز قائم،مرستیال  موبائل ایپ کو استعمال کرنے اورشہریوں کی جانب سے موصول شکایات پر سخت کاروائی کے احکامات،پرائس ریویو کمیٹی ضلع سوات کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا، جس میں اے ڈی سی حامد خان،عرفان علی خان، اے سی بابوزئی شوذاب عباس،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات جواد علی،صدر ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم اور دیگر متعلقہ عہدیداروں اور نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا اور رمضان المبارک میں مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے جامع پلان کا اعلان کیا گیا اور ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی، اور ملاوٹ کے روک تھام کے لئے ڈی سی آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تحصیلوں کی سطح پر بھی کنٹرول رومز قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ کنٹرول رومز کے ذریعے قیمتوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے گی۔ مضرصحت اشیاء کو سوات میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے لنڈاکے کے مقام پر خصوصی ٹیم تعینات کی جائیگی اور اس سلسلے میں نگرانی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع بھر میں رمضان المبارک کے مہینے میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کو جیل بھیجا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے اور رمضان کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار کریں گے

اشتہار

DC Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار