سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے کبل میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان نے خود کو گولی ما ردی۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے میں ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بناتے ہوئے 19 سالہ نوجوان حمید اللہ ولد علاؤالدین نے خود کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔حمید اللہ ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بنا رہا تھا جس کے لئے اُس نے پستول سر پر رکھی اور ٹریگر دباتے ہی گولی چل گئی۔نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔