اشتہار

سوات،ٹی ایم اے بابوزئی کے خلاف منگلور میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی کے خلاف منگلور بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، بازار کے تاجروں نے ٹی ایم اے کی جانب سے ٹیکس مسترد کردیا۔ گزشتہ روز ٹی ایم اے بابوزئی کے خلاف منگلور بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،ہڑتال کے دوران تمام دکانیں بند رہی اور تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ ایک طرف مہنگائی کی وجہ سے ہمارا کاروبار ختم ہو گیا ہے اور دوسری طرف ٹی ایم اے ہم پر ٹیکس نافذ کر رہی ہیں جو ہمارے ساتھ ذیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹی ایم اے کا ٹیکس بلکل نہیں دیں گے،اگر وہ اپنے اقدامات سے باز نہیں آتے تو ہم نامعلوم مدت تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے اور منگلور کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیں گے۔

اشتہار

BabozaiManglawarShutter DownTMA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار