اشتہار

سوات،پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ فوج حکومت کی پشت پر کھڑی ہیں،لیاقت بلوچ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 جون 2019ء) نائب جماعت اسلامی پاکستا ن لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان قو م کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔لوگ بہت کم وقت میں حکومت سے مایوس ہوگئے ہیں۔حکومت نے آئی ایم ایف سے خفیہ معاہدہ کرکے ملک کی اقتصادیات کو تباہ کردیا۔اسٹیبلشمنٹ نے انتخابی نتائج تبدیل کرکے ملک کو معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران کا شکار کردیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی سنگوٹہ سوات میں ضلع بھر سے آئے ہوئے جماعت اسلامی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی استعمار امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔اس وقت پورے عالم اسلام مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے ان حالات میں امت مسلمہ کا اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرونی قرضوں سے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے،بجلی کی نرخوں اور مہنگائی میں اضافے نے قوم سے دو وقت کی روٹی اور جینے کا حق چھین لیا ہے۔آرمی چیف نے معیشت کا رونا روتے ہوئے حکومت کی پشتی بانی کی ہے،پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ فوج حکومت کی پشت پر کھڑی ہیں لیکن ریلوکٹوں اور پھٹیچر حکومتی ٹیم نے معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملک کو شدید اقتصادی بحران کا شکار کردیاہے۔حکومت کو چاہئے کہ آئی ایم ایف اور عالمی سامراجی اداروں کی بجائے اپنے عوام،ملکی سرمایہ کاروں اور بیرون ملک محنت کشوں پر اعتماد کریں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار

بلوچپرپشتپہلاتاریخحکومتسواتپاکستانفوجکاکھڑیکہکیموقعہیںلیاقتہے
Comments (0)
Add Comment

اشتہار