اشتہار

سوات،پولیس اور فوجی جوانوں کا کریک ڈاون،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ افراد گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ایس ڈی پی او محمد اسحاق خان اورایس ایچ او تھانہ سیدوشریف طارق خان نے پولیس اور پاک فوج کے ہمراہ ایس او پیز کو یقینی بنانے کے لیے بازار اور مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ایس او پیز کے خلاف ورزی اور ماسک نہ پہنے کے صورت میں 33این ڈی ایم اے اور دفعہ 144 کے تحت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا جبکہ بشتر دکانداروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی وارننگ جاری کردی۔اس موقع پر ڈی ایس پی محمد اسحاق خان اور ایس او سیدو شریف طارق خان نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کورونا وبا پر قابوں پانے کے لیے ایس او پیز پر عمل در امد کرنا اور ماسک کا استعمال لازمی ہے۔اگر کوئی ماسک کا استعمال نہیں کرے گا تو ان کے خلاف 33این ڈی این ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔

اشتہار

Sops
Comments (0)
Add Comment

اشتہار