سوات (زما سوات ڈاٹ کام:14مارچ2018)کرش مشینوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، عدالتی احکامات کو یقینی بنانے اور سیکڑوں خاندانوں کو فاقہ کشی سے بچانے کامطالبہ، آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے 23مارچ کو گرینڈ جرگہ طلب کرنے کااعلان ، ملاکنڈڈویژن بھرمیں اعلیٰ عدلیہ سے کرش مشین کوچالوکرنے کی ہدایت کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہ دینے کیخلاف ڈویژن بھرکے کرش مشین اونرز اور کرش مشینوں کی بندش سے متاثرہ افراد کاکانجو میں ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا، اس سے قبل آل ملاکنڈڈویژن کرش مشین اونرز ایسوسی ایشن کاایک اہم اجلاس زیرصدارت ڈویژنل چیئرمین رحمت علی خان منعقد ہوا، جسمیں ملاکنڈکے صدر فیاض خان، جنرل سیکرٹری حاجی آمین خان ، شانگلہ کے صدر ضیاء الرحمان ، فضل اکبر، لوئیردیرکے حضرت علی ، کوٹے باچہ ، مولانا وحید اللہ ، عمران احمد ، مرادعلی ، حضرت بلال ، بونیرسے خورشید خان ،محب اللہ ، برکت علی ، عبدالواحد، حاجی شیرین زادہ اپردیرسے فضل ہادی، عالم خان، چترال سے سیدخالدجان اوردیگر نے شرکت کی ، اجلاس کو بتایاگیاکہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ہمارے حق میں فیصلہ کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کرش مشینوں کو چالوکرانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ، دریں اثناء کرش مشینوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیطرف سے اجازت نہ دینے کی وجہ سے آج پورے ملاکنڈڈویژن میں ہزاروں افراد بیروزگارہوکر سیکڑوں خاندان فاقہ کشی کا شکارہے۔ انہوں نے ہمیں کام کرنے سے روکاجارہاہے، عسکری حکام ڈی سی کے کہنے پرکام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔ حالانکہ ہم نے قیام امن کیلئے قربانیاں دی ہیں، آئندہ بھی دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے اس حوالے سے پاک فوج سے بھی ہمدردانہ اپیل کی کہ وہ ہمیں معاشی قتل سے بچانے کیلئے اپنا کرداراداکریں، انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اورپرامن طریقے سے اس ملک میں روزگار کررہے ہیں لیکن ہمیں ایساکرنے نہیں دی جارہی ہے انہوں نے آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے 23مارچ کو چکدرہ میں گرینڈ جرگہ طلب کرنے کابھی اعلان کیا۔
اشتہار