اشتہار

سوات،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،کئی مارکیٹیں سیل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) دکانداروں اور شہریوں کی جانب سے کو رونا سے بچاو کے لیےSOPs پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ اکواٹر بابوزئی عامر علی شاہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرجواد خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیوشاگر شنوای کا مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا۔مینگورہ سہراب خان چوک میں ملک نو شیر وان خان،دوبئی مارکیٹ اور کلاتھ کی مختلف مارکیٹس اور پلازو میں رش اورماسک نہ لگانے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر1038 دوکانوں کو سیل کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر بابوزئی عامر علی شاہ نے کہا کہ کورونا سے تحفظ کے لئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ بازار، مارکیٹ اور تجارتی مراکز کے اچانک دورے کر کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائیگی۔ کورونا سے تحفظ کے لئے پبلک مقامات اور رش کی جگہ پر ماسک، دستانوں کا استعمال، ہاتھ دھونے کی سہولت اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔ ہجوم اور رش کی صورتحال پیدا نہ ہونے دی جائے۔ضلعی انظامیہ کی ہدایت کے مطابق نو ماسک نو سروس کے قانون کے تحت پٹرل پمپ انظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی کہ صرف ماسک استعمال کرنے والے شہریوں کو ہی پٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کو لازمی نافذ کیا جائے۔

اشتہار

ACCorona VirusSops
Comments (0)
Add Comment

اشتہار