سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے سلیم الرحمن اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر وچیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات میں احساس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 107مستحق افراد میں مجموعی طور پر 31لاکھ 31ہزار روپے فی کس 25ہزار روپے کے بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر اے ڈی سی سوات زمین خان،ای پی ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر زیب،پی پی اے ایف پاکستان کے جی ایم فرید اللہ،حاجی فضل مولا کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلا سود قرضہ سے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب لائیگا۔مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں خاندان اپنا کاروبار نہیں کر سکتے تھے تاہم احساس پروگرام کے آنے سے امید ہے کہ معاشرے کا یہ طبقہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت لاکھوں افراد کو غربت سے نکالیں گے پروگرام کے تحت محروم طبقے کو وسائل اور تربیت فراہم کی جائے گی دوسرے مرحلے میں کئی مزید اقدامات کریں گے۔