اشتہار

سوات، اسسٹنٹ کمشنر بحرین کا نا مناسب رویہ،صحافی برادری سراپا احتجاج

اشتہار

سوات(ایچ ایم کالامی ۔زما سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان کے خلاف کالام کے صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئے، صحافی خورشید حقانی پر حملہ کیا گیا اور اس کا موبائل بھی توڑا گیا،صحافی خورشید حقانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان  کی بدمعاشی بدستور جاری، حکومتی نوٹی فیکیشن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے میڈیکل سٹورز اور دودھ کی دکانوں کو بزور بازو بند کروادیا۔ کوریج کرنے والے سینئیر صحافی خورشید حقانی پر حملہ کرکے موبائیل توڑ دیا۔صحافیوں کی جانب سے مقامی تھانے میں اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔کالام پریس کلب اور سوات کوہستان یونین آف جرنلسٹ اسسٹنٹ کمشنر کی بدمعاشی کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بحرین سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نہ صحافی پر حملہ کیا ہے اور نہ موبائیل توڑا ہے۔ میڈیکل سٹور کو کیوں بند کروادیا گیا اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے اور مزید سوالات کے جوابات دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ ان کے ساتھ مہمان ہیں وہ فارغ نہیں۔ جبکہ حکومتی پالیسی کے حوالے سے ڈی ایس پی مدین سے موقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے میڈیکل سٹورز، سبزی کی دکانوں، دودھ کی دکانوں اور تندور کو مستثنی قرار دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے روئے پر تحصیل بحرین کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرلیا ہے۔

اشتہار

BahrainMedia
Comments (0)
Add Comment

اشتہار