سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا،لڑکیوں نے میدان مارلیا، نتائج کے مطابق سوات پبلک سکول کی ازکا مستعان نے 1046 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ الراضی سکول کانجو کی طالبہ حاجره اسماعيل نے 1040 نمبروں کے ساتھ دوسری اورسوات پبلک سکول کی راہیلہ نے 1035 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ خپل کور ماڈل سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات محمداسحاق خان نے کہا کہ 2023 کے سالا نہ امتحان میں پارٹ۔ون کے میڈیکل گروپ میں کل 21885 طلباء وطالبات نے حصہ لیاجس میں 17498 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 79.77فیصد رہا۔ پارٹ ون کے انجینئر نگ گروپ میں کل 1251 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 836 کامیاب ہوئے،اور نتیجہ 83 66 فیصدرہا۔ پارٹ ون کے کمپیوٹر سائنس گروپ میں کل 1773 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 977 کامیاب ہوئے اور نتیجہ.1 55 فیصدرہا۔ آرٹس گروپ میں کل 9306 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 5059 کامیاب ہوئے اور نتیجہ.36 54 فیصد رہا۔ اس طرح پارٹ ون میں کل 34215 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 24330 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 71.1 فیصد رہا۔اسی طرح پارٹ سیکنڈ کے میڈیکل گروپ میں کل 20166 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 17592 کامیاب ہوئے اور نتیجہ.24 87فیصدرہا۔ پارٹ سیکنڈ کے انجینئر نگ گروپ میں 1284 طلبا ء و طالبات امتحان میں شامل ہوئے جس میں 995 امیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ 49.77 فیصد رہا۔ کمپیوٹر سائنس گروپ میں 1160 طلباؤ طالبات نے حصہ لیا جس میں 904 کا میاب ہوئے اور نتیجہ 77.93فیصد رہا۔ جبکہ پارٹ سیکنڈ کے آرٹس گروپ میں 8721 طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے جس میں 6780 کامیاب ہوئے اور نتیجہ.78 77 فیصدرہا۔ اس طرح پارٹ سیکنڈ میں مجموعی طور پر 31332 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جس میں 26272 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے اور نتیجہ.85 83 فیصد رہا۔