سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کورونا ویکسین نہ ملنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا سیدو شریف میں ا یک بار پھر احتجاجی مظاہرہ، مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا، مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے پولیس کا لاٹھی چارج، سوات کے علاقہ سیدو شریف میں ودودیہ ہال کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں نے ویکسین کی عدم فراہمی کے خلاف تیسری بار احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے ویکسین کے لئے خوار ہورہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی شنوائی نہیں ہو رہی، انہوں نے کہا ہمارے ویزے ختم ہو رہے ہیں ۔ اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا جس پر کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔