سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ضلع سوات میں باہر سے ائے ہوئے تبلیغی حضرات کو فوری طور پر ضلع سے واپس بھیج دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ضلع سوات اور شانگلہ میں مشتبہ کیس تبلیغی حضرات میں ائے ہوئے ہیں، جس کی بناء پر فیصلہ کیا گیا کہ جو لوگ سوات میں تبلیغ کیلئے ائے ہوئے ہیں ان کو واپس اپنے اپنے علاقوں کو بھیج دیں ، جس کے بعد ان تبلیغی حضرات کو ضلع سوات سے واپس روانہ کیا گیا ہے ۔