اشتہار

سوات، بحرین میں پر اسرار بیماری نے تین بچوں کی جان لے لی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بحرین میں پر اسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے گری لگن میں پر اسرار بیماری تین چچا زاد بھائ بہن جاں بحق ہو گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کی اموات گزشتہ 45 دن میں ہوئی ۔ سب سے پہلے سات ماہ کا اکمل ولد سخی داد 27 جنوری کو جاں بحق ہوا اس کے بعد 25 فروری کو داؤد ولد ریاض کی موت ہوئی جبکہ گزشتہ روز یعنی 3 مارچ2020 کو چار سالہ عائشہ دختر خالق داد جاں بحق ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بچے ایک ہی گھر کے تھے اور ان کے والدین آپس میں بھائی ہے ۔ جاں بحق بچوں کے چچا نے بتایا کہ تینوں بچوں کی اموات ایک جیسے ہوئی پہلے اُلٹیاں آئی اور پھر ایک زوردار جھٹکا ۔ جب ہم اسپتال پہنچتے تو راستے میں ہی بچوں کی اموات ہوجاتی۔ ضلعی انتظامیہ کے ڈاکٹروں کی ٹیم مذکورہ علاقے کو بھجوادی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ بچوں کی موت کیوں ہوئی ۔

اشتہار

BahraindeadKids
Comments (0)
Add Comment

اشتہار