سوات، بریکوٹ میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ایک زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے علاقہ ناواگئی میں گھریلوں ناچاقی پر فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے مبینہ طور پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناواگئی میں گھریلوں ناچاقی کی بناء پر داماد نے اپنے سسرالیوں پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں، جاں بحق خواتین میں ملزم کی سالی اور بہن شامل ہیں جبکہ ملزم کی ساس فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو مبینہ طور پرگرفتار کرلیا ہے۔

Barikot Firing
Comments (0)
Add Comment