اشتہار

سوات، بھتہ کے لئے لوگوں کو کال پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات پولیس کے مطابق مسمی سعید اللہ ولد فیض اللہ سکنہ بنڑ محلہ عبدالسلام نے تھانہ بنڑ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ مجھے موبائل فون پر نامعلوم ملزم/ملزمان کال کرکے 30لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور مطلوبہ رقم نہ دینے پر مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دے رہے ہیں۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل سٹی بادشاہ حضرت نے ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ انور خان ، انچارج چوک نویکلے امجد خان اور پولیس پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم بنائی ۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کرکے ملزم محمد زیب ولد روح زمین خان سکنہ بلو خان میدان ضلع لوئر دیر کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے بھتہ کے لئے استعمال کرنے والا سم کارڈ جو ایک عورت کے نام پر رجسٹرڈ تھا ضائع کیا تھا تاکہ کسی کو معلوم نہ ہو سکے ۔ گرفتا رملزم کے خلاف تھانہ بنڑ میں مقدمہ علت 492 جرم 387، 25Dکے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

اشتہار

arrested by police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار