سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مدین کے رہائشی نور محمد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،نور محمد تین دن قبل مردان کے اسپتال میں جاں بحق ہوا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سوات کے مطابق مدین کے رہائشی نور محمد کو مردان کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پر وہ تین دن پہلے جاں بحق ہوا تھا اور اس سے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کرلئے گئے تھے۔ نور محمد کی لاش تین دن قبل سیکورٹی اداروں نے مدین پہنچا کر دفن کردی تھی ۔
ڈی ایچ او کے مطابق آج جمعہ کے روز نور محمد کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے جس کے بعد شہید بابا مدین کو سیل کر کے سترہ افراد سے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔