سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پرائیویٹ سکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن سوات کے زیر اہتمام 14مئی جمعرات کے روز بوقت 2 بجے گراسی گراونڈ سے نشاط چوک تک سکولوں کی بندش اور اساتذہ کے معاشی قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ پی ایس ایم اے کے ذرائع کے مطابق تمام نجی سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام احتجاج میں شرکت کریں گے۔