سوات، دیولئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کبل کے علاقہ دیولئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ بوستان خیل دیولئی میں عثمان ولد ماندڑ کو گھر کے دروازے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان رات کے وقت گھر میں موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر کا دروازہ کھٹکٹایا ،جیسے ہی عثمان باہر نکلا تو نامعلوم افراد نے اس کے سر پر پستول رکھی اور فائرنگ کر کے بھاگ گئے۔

فائرنگ کی وجہ عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے عثمان کے چچا محمد قائم ولد احمد ملک کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

deadDewlaiFiringKabal
Comments (0)
Add Comment