اشتہار

سوات، سرچ آپریشن مکمل، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مالم جبہ دھماکہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کا علاقہ میں مشترکہ سرچ آپریشن، کوئی گرفتاری تا حال عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ جہان آباد اور گردونواح میں گزشتہ دو دنوں سے جاری سرچ آپریشن مکمل ہوگیا ہے، ایس ایچ او مالم جبہ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ 22 ستمبر کو جہان آباد کے علاقہ مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے تھے ۔

اشتہار

Blastmalamjabba
Comments (0)
Add Comment

اشتہار