سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں سیاحتی مقامات کی بندش کے باعث چار ہزار سے زائد سیاحوں کی گاڑیوں کو واپس کردیا گیا، عید کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات مکمل طور پر بند رہے ۔ ذرائع کے مطابق کورونا وباء کے باعث16مئی تک سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا تھا، عید کے پہلے چار دنوں میں سوات آنے والے ہزاروں سیاحوں کو واپس کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر کے سات تحصیلوں میں سیاحوں کو روکنے لیے 20 چیک پوسٹ قائم کی گئی تھی۔ جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق سوات میں لنڈاکے چیک پوسٹ پر پانچ سو سے زائد, شموزئی چیک پوسٹ پر چار سو سے زائد, گوڑاگھٹ 152 اور کڑاکڑ کے مقام پر 123 سیاحوں کی گاڑیاں واپس کر دی گئی۔
عید کے دنوں میں سیاحتی مقامات کی بندش کے ساتھ ساتھ ہوٹل اور ریسٹورنٹ بھی بند رہے۔
ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق چار ہزار سے زائد سیاحوں کی گاڑیاں واپس کردی گئی ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔