سوات، محکمہ فارسٹ کی جانب سے شجرکاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)محکمہ فارسٹ کی جانب سے شجر کاری کے دوران کمشنر اور ڈی آئی جی نے پودے لگا دئے۔ گزشتہ روز محکمہ فارسٹ کی جانب سے سیدو شریف میں شجر کاری مہم کے تحت مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود،ڈی ائی جی ملاکنڈ اعجاز خان،ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم،چیف کنزر ویٹر نیاز علی خان،چیف ملاکنڈ محمد ریاض،ڈی ایف او سوات رئیس خان اور رینج افیسر کبل قاضی شبیر احمد سمیت دیگر نے پودے لگائے۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود نے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مقصد سوات کو سرسبز و شاداب بنانا ہے اور اس مقصد کیلئے ہم سب نے مل کر کام کر نا ہے جبکہ شجر کاری مہم عوام کے اعتماد کے بغیر کامیاب بنانا نا ممکن ہے۔

لہذا اس میں عوام کو بھی اعتماد میں لیا جائے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو آلودگی سے بچایا جائیں۔

ForestplantationSwat
Comments (0)
Add Comment