سوات، مزید دو افراد کوروناوائرس سے جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں کورونا سے ایک ہی رات میں دو مریض جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں بحرین بالاکوٹ اریانئی کا رہائشی فضل ربی اور رحیم آباد مینگورہ کا رہائشی خالدخان شامل ہیں۔ضلع بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق دونوں افراد کا نماز جنازہ سیدو شریف اسپتال میں ادا کرنے کے بعد انہیں اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔

CORONAdeadsaidu sharifSwat
Comments (0)
Add Comment