سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں مزید39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ مزید دو مریض انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افرادکی تعداد2417ہوگئی ہیں جبکہ مزید دو افراد 45 سالہ مختیار اللہ سکنہ دیر خاص اور60 سالہ بیگم زوجہ محمد ذاکر شاہ سکنہ چکدرہ سیدو شریف اسپتال میں انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی طور پر91 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید80 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 1240 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔