اشتہار

سوات، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ متعدد کارروائیوں میں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ۔

شاہ ڈھیرئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسرار سکنہ دیولئی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو سو چار گرام چرس برآمد کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کبل، مٹہ اور دیگر تحصیلوں میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں متعدد منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔

اشتہار

ArrestedDrug DealerPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار