سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع سوات نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا، نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منگل کے روز نشاط چوک مینگورہ میں ہو شربا مہنگائی،آٹے کے بحران اور بجلی گیس کے بلو میں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
احتجاجی مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی سوات محمد امین سمیت دیگر ضلعی عہدیدار شرکت کریں گے۔