سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دکاندار پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پرانے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب موبائل بینک کے اونر قاری افضل خان ولد محمد ایوب دکان بند کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں سے اُس سے رقم چھیننے کی کوشش کی ، ہاتھا پائی کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اُس پر فائرنگ کردی جس سےافضل خان کے پاوں میں گولی لگی اور اُسے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا، نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔