سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ شور کے میاں بیوی نامعلوم کالوں سے تنگ آکر میڈیا کے دفتر پہنچ گئے، ہمیں بار بار دھمکی امیر فون ملتے ہیں، گالی گلوچ بھی دی جاتی ہے، کئی نمبر تبدیل کردئے مگر نامعلوم افراد فون تک رسائی حاصل کرتے ہیں ، زکیہ بی بی ، مٹہ شور کی خاتون اپنے شوہر میراج کے ساتھ میڈیا کے پاس پہنچ گئی۔ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ مسلسل دوسالوں سے تین افراد ان کو الگ الگ نمبروں سے فون کرتے ہیں انہوں نے کئی بار اپنے فون نمبر تبدیل کردئے مگر پھربھی کال کرنے والے باز نہیں آتے۔فون کرنے والے اب ان کے شوہر اوررشتہ داروں کے زریعے فون کرتے ہیں، فون پر بچوں اور شوہر کو مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ، ناجائز مطالبات کرتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں ، ان کا کہناہے کہ جب ہم نے پولیس میں رپورٹ درج کرنے کی دہمکی دی تو فون کرنے والے کہتے ہیں ہم آرمی میں ہے پولیس میں ہے سی ڈی آر میں ہے ہمیں کوئی کچھ نہیں کہ سکتا ہے، خاتون نے میڈیا کو دو نمبر بھی پیش کئے جس سے ان کو مسلسل فون کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فون کرنے والے بااثرہے ان کے ہرنئے نمبر کو معلوم کرتے ہیں، اب انہوں نے اس کے شوہر اور رشتہ داروں کے نمبر بھی معلوم کئے ہیں۔ اس موقع پرخاتون کے شوہر میراج نے کہاکہ ان کو تین افراد پر شک ہے جس میں ایک کا تعلق رستم مردان سے، دوسرے کا بونیر سے اورتیسرے کا مٹہ سیج بنڑ سے ہیں۔ انہوں نے اعلی حکام سے مداخلت اور اعلی سطح پر تحقیات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کو انصاف نہیں ملا تو ذہنی دباؤ کے وجہ سے خودکشی پر مجبور ہونگے، انہوں نے کہاکہ ان کے دوبچے ہیں ۔ بچوں کی تحفظ کی بھی پریشانی ہے ۔ اعلی حکام خصوصاً خیبرپختون خوا کے وزیراعلی اور آئی جی ان کے مدد کریں اور دہمکیاں دینے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں دریں اثناء میڈیا کے نمائندوں نے فراہم کئے گئے دونوں نمبروں پر رابطہ کیا دونوں نمبر مسلسل بند آرہے تھے، اس سلسلے میں سوات پولیس کا کہناہے کہ متاثرہ خاندان ڈی پی او کو باضابطہ درخواست دے سکتے ہیں ان کو قانون کے مطابق تحفظ دیا جائیگا۔