سوات، نجی سکول کے طلباء و طالبات کی نمایاں کارکردگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے نجی سکول کے طلبہ نے رمضان پیغام پروگروام میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق آفاق اسلام آباد کے زیر انتظام ماہ رمضان میں مختلف آن لائن مقابلے ہو ئے۔ جن میں ” رمضان کے پیغام پروگرام” میں  پاکستان پبلک سکول کی گل سانگہ ولد روشن علی اور ریان احمد ولد ہلال احمد نے پاکستان بھر میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسی سکول سے تعلق رکھنے والی خنسہ عرفان نے ” رمضان آرٹ” میں سیالکوٹ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بچوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Pakistan Public School
Comments (0)
Add Comment