سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں وکلا کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔ خیبرپختونخوا بار کونسل کی اپیل پر سوات میں تیسرے روز بھی سی پی سی اور جی این ایس اے میں ترامیم کے خلاف وکلا کی ہڑتال رہی اور عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیا گیا۔ سوات میں گزشتہ تین روز سے جاری ہڑتال کے باعث عدالتوں میں پیشی کے لئے آنے والے سائیلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خیبرپختونخوا بار کونسل کی ہدایت پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی جائے گی اور جب تک وکلا کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی ۔