سوات، ویکسین کی عدم فراہمی، اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاج، سیدو شریف روڈ بند

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ، مین سیدو شریف روڈ کو کئی گھنٹوں تک بند کردیا، مظاہرین کا موقف تھا کہ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث ہمارے ویزے ختم ہو رہے ہیں۔ سوات میں پیر کے دن  اسٹرازینکااورپی فائزر ویسکین کی عدم دستیابی کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین سیدو شریف روڈ کو بند رکھا، مظاہرین کا موقف تھا کہ ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کا مزید ٹائم ضائع ہو رہا ہے، ہمارے ویزے ختم ہو رہے ہیں جبکہ حکومت کے پاس ہمارا کوئی پرسان حال نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے بچوں کو فاقہ کشی سے بچائے  اور چائنہ ساختہ ویکسین منگوانے کے لئے بیرون ممالک حکومتوں سے بات کریں۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او محمد سلیم خان نے بتایا کہ اسٹرازینکااور فائزر کی ملک بھر میں قلت ہیں جیسے ہی ویکسین فراہم کردی جائے گی لوگوں کو لگوا دئے جائیں گے۔

ProtestVaccine
Comments (0)
Add Comment