اشتہار

سوات، پولیس مقابلے میں ہلاک نامعلوم افراد کی شناخت ہو گئی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) گزشتہ رات مٹہ کے علاقہ اشاڑے بازخیلہ بائی پاس پر پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ہو گئی ہے، دونوں کا تعلق خوازہ خیلہ سے بتایا جا رہا ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق اشاڑے میں گزشتہ رات پولیس کے ساتھ مقابلے میں ظاہر ولد عمرا خان ساکن جانو خوازہ خیلہ اور احمد حسین ولد امانی ملک ساکن بیلہ خوازہ خیلہ ہلاک ہوئے تھے جبکہ ان کے دیگر تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پانچوں افراد نقاب اوڑھے اور اسلحہ لئے ڈکیتی اور چوری کی غرض سے آئے تھے جب پولیس پارٹی کا وہاں سے گزر ہوا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جبکہ جوابی کارروائی میں دونوں ہلاک ہو گئے تھے، مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد اس سے قبل بھی چوری اور دیگر جرائم میں ملوث رہے ہیں اور گزشتہ رات وہ چوری کرنے ہی آئے تھے ۔  واقعےکے ھوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مسلح افراد کی فائرنگ میں سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور جلد ہی اصل حقائق عوام کے سامنے لائیں جائے گے

اشتہار

FiringmattaPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار