سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں موسلا دھار بارش سے پی ڈی ایم کا جلسہ متاثر ہونے کا خدشہ، پنڈال میں موجود کارکنان اطراف منتقل، سوات کے گراسی گراونڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث کارکنان اطراف کی طرف منتقل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بارش کے باعث پی ڈی ایم کا جلسہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، جلسہ ہر صورت میں کریں گے۔ پی ڈی ایم جلسہ گاہ گراسی گروانڈ میں بارش سے بچنے کے لیے کارکنان پنڈال سے سائیڈ پر چلے گئے۔