سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیاحتی مقام کالام میں ہوٹل مالکان نے سیاحوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ،کمروں کے من مانے نرخ مقرر،انتظامیہ خاموش ، ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام کالام میں ہوٹل مالکان نے سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ، مبینہ طور پر تین ہزار کے کمرے پندرہ تا بیس ہزار میں دئے جا رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے ابھی تک انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا ہے ۔