سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کانجو ٹاؤن شپ کے گرین بیلٹ میں نامعلوم افراد نے جنگلات کو اگ لگادی ، لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت پودوں کو لگنے والی آگ خود بجھائی ، ٹاؤن ایکشن کونسل نے تھانہ کانجو ٹاؤن میں نا معلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔
ٹاؤن ایکشن کونسل کے ممبران ڈاکٹر احسان اللہ، اقبال علی خان، بحر کرم اور دیگر عمائدین نے تھانہ کانجو ٹاؤن شپ نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایس ڈی ڈی اے) جنگلات کے تحفظ کے لیے سنجیدہ نہیں، اس لیے ہمیں اپنے جنگلات کو ہر حال میں بچانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ڈی اے) مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہوا ہے جس نے واقعے کے بروقت اطلاع کے باوجود کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے۔ اور مکینوں نےگرین بیلٹ میں اپنے مدد آپ کے تحت جانوں پر کھیل کر آگ بجھائی۔
ٹاؤن ایکشن کونسل نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر جان بوجھ کر گرین بیلٹ کے جنگلات کو قصداً آگ لگا کر ان کو کمرشل پلاٹس میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے میں ملوث ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی گرین بیلٹ کے جنگلات کو نامعلوم افراد نے اگ لگائی تھی ۔
ٹاؤن ایکشن کونسل نے ڈی سی سوات اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹ میں لگائی جانے والے افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور درختوں کی کٹائی اور آگ کی تدارک کے لیے مزید سیکیورٹی گارڈز تعینات کیے جائیں ۔