سوات، کرسمس عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مکمل مذہبی اہم آہنگی پائی جاتی ہے اور تمام اقلیتوں کو ہر قسم کے حقوق میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس عیسائی برادری کی مذہبی اہمیت کی حامل تقریب ہے اور ہم بحیثیت پاکستانی ان کی اس خوشی میں شریک ہیں ۔

وہ بدھ کے روز مینگورہ کے مقامی چرچ میں کرسمس کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد دی اور کیک کاٹ کر تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا ۔اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن کے پادری سمیوئل گل، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او مینگورہ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔

تقریب میں علاقے کے مسیحی برادری کے خواتین و حضرات اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور تقریب کی مناسبت سے ترانے، نغمے اور ٹیبلو پیش کئے اور مذہبی رسومات سمیت اجتماعی دعا ئیں پڑھی گئی۔

25 DecChristiansChristmasSwat
Comments (0)
Add Comment