اشتہار

سوات، کلین دی سٹریم پراجیکٹ کے تحت مینگورہ خوڑ میں شجرکاری مہم کا آغاز

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کو خوبصورت بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے خوڑ میں شجر کاری مہم کا آغاز، پودے لگا کر گرین بلٹ بنایا جائیگا، مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈیڈک کمیٹی کے چیئر مین فضل حکیم خان نے کیا، ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے مینگورہ شہر کی خوبصورتی پر بدنماء داغ مینگورہ خوڑ میں کلین دی سٹریم پروگرام جاری ہے اور ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد خان کی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائیریکٹر اور ڈپٹی جنرل منیجر آصف سلیم نے پہلے مرحلے میں مینگورہ خوڑ کو صاف ستھرا کردیا ہے اور دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز ڈیڈک کمیٹی کے چیئر مین فضل حکیم خان نے پودا لگا کر کیا اور مینگورہ پولیس سٹیشن کے سامنے سے مہم کا آغاز کیا۔

جس میں شریف آباد سے لیکر پرانے بس سٹینڈ اور سیدو شریف ٹو شگئی سمیت شہر بھر میں خوڑ کے کنارے پودے لگائے جاینگے اور خوڑ کے کناروں پر گراس لگا کر اسکو سر سبز و شاداب بنایا جائیگا تاکہ آنے والے سیاحوں پر سوات کا بہتر امیج جا سکیں۔ اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئر مین فضل حکیم خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر کا خوڑ شہر سمیت ضلع سوات کی خوبصورتی پر بدنماء داغ تھا جس کیلئے وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایات پر کلین دی سٹریم پروگرام کا آغاز کیا گیا جو کامیاب ثابت ہوا اور شہر میں خوڑ کو محدود کرتے ہوئے اسکے ارد گرد پودے لگا ئے جا رہے ہیں۔

اشتہار

Clean the StreamFazal Hakeemmingora khwar
Comments (0)
Add Comment

اشتہار