سوات، گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں جے یو آئی کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے، مظاہرین نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور فرانسیسی مصنوعات سے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے مٹہ چوک میں مولانا سید قمر کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جے یو آئی کے کثیر تعداد میں کارکنان شریک ہو ئے، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ فرانس کے صدر کی جانب سے مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کیا جا رہا ہے، ہم اپنے دین کی شان و بقاء پر جان نچاور کرنے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں موجود فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، علاقہ میاندم میں بھی مولانا شیر محمد کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علاقہ کے لوگوں اور جمیعت کے کارکنان نے شرکت کی اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا۔

FranceProtest
Comments (0)
Add Comment