سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ گلی باغ میں موٹر کار اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ گلی باغ میں موٹر کار اور پک اپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار محمد ایاز ولد رحیم گل ،فرید اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ پانڑ مینگورہ جاں بحق جبکہ ذاکر اللہ،نصیب زادہ ،عمر سید جبکہ موٹر کار میں سوار صلاح الدین ولد علی بخش زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر کار ڈرائیور کی غلطی اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے باعث موٹر کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔