سوات، ہزاروں طلبہ داخلوں سے محروم،سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا مطالبہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل بابو ز ئی میں ہزاروں طلبہ داخلوں سے محروم رہ گئے،گیارہ ہزار میں صرف بارہ سو کو داخلہ دیا گیا، زیادہ میرٹ اور سیٹوں کی کمی کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ پختونخواہ امن جر گہ کے تر جمان گو ہرعلی پختون یا ر نے کہا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ داخلوں سے محروم ہے، انہو ں نے کہا کہ میرٹ زیادہ ہو نے اور سیٹوں کی تعداد میں کمی ہو نے کی وجہ سے طلبہ کو داخلے لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ جہان ز یب کا لج سید و شر یف اور ڈگری کالج مینگور ہ میں سیٹوں کی تعداد کم ہو نے کے وجہ سے طلبہ کے مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے، گور نمنٹ جہان ز یب کا لج میں 11000داخلہ فارم جمع ہو چکے ہیں جس میں صرف1200طلبہ کو داخلے مل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالجوں میں سیکنڈ شفٹ کا اہتمام کیا جائے اور میرٹ میں نرمی کی جائے تاکہ طلباء زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔

Addmission
Comments (0)
Add Comment