سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ساڑھے 16ارب روپے کی لاگت سے گریویٹی سسٹم کی حتمی منظوری دیدی گئی۔اس منصوبے سے مینگورہ شہرکے باسیوں کو ساڑھے 4کلومیٹر پر محیط پائپ لائن میں 3کروڑ روپے گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے کوترو میرہ کے مقام پر ڈمپینگ سائیڈ بھی خریدی جارہی ہے۔مینگورہ شہر میں جلد سیورج سسٹم معتارف کرایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی سوات کے چیف ایگزیکٹیو شید امحمد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آپریشن منیجر میاں شاہدعلی اور ایڈمن آفیسر آصف خان بھی موجود تھے۔شید امحمد نے کہاکہ
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے ساڑھے 16 ارب روپے کی لاگت سے گاشکوڑ کے مقام پر دریائے سوات کے پانی کو استعمال میں لاکر پلانٹ لگایا جائے گااورچارسو پچاس کلومیٹر تک کی پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ جس کے لئے 136کنال اراضی مارکیٹ ریٹ پر خریدی جائے گی اور یہ منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔اس کے لئے مینگورہ شہر میں پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے16 ٹینک بنائے جائیں گے۔8 ٹینک پہاڑ وں پراور 8 اوور ہیڈ ٹینک بنائے جائیں گے اور شہریوں کو انتہائی مناسب ریٹ پر 24 گھنٹے پانی دستیاب ہوگا۔پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے ہر گھر کے باہر میٹرلگایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت مینگورہ شہر میں 69ٹیوب ویل ہیں جن سے پانی سپلائی کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت مینگورہ میں طلب 1 کروڑ گیلن اور یہ پلانٹ 3 کروڑ گیلن پانی پر مشتمل ہوگا۔ مین لائن چار فٹ کی فضاگٹ تک ہوگی جس کے بعد شہر بھر میں چھوٹے سائز کے پائپ بچھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مینگورہ سمیت تمام خووڑوں کو صاف کیا جارہا ہے اورپودے بھی لگادئے گئے ہیں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے انہوں نے کہاکہ شہر میں بہت جلد گند اٹھانے کے لئے گھر گھرکا انتظام بھی کیا جائے گا۔