اشتہار

سوات:جے یو آئی سوات کے آزادی مارچ کے انتظامات مکمل، کل دما دم مست قلندر ہوگا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جمعیت علما ءاسلام سوات کے زیر اہتمام کل یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بڑا اجتماع ہوگا، جس میں تمام اپوزیشن  پارٹیوں کے کارکنان بھی شامل ہونگے، جے یو ائی  ضلع سوات کے ترجمان اعجاز خان کے مطابق نشاط چوک میں کل اتوار کے روز دوپہر دو بجے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بڑا اجتماع ہوگا۔ اس اجتماع میں حکمران پارٹی  کے علاوہ دیگر تمام اپوزیشن پارٹیاں ان کے رہنما اور کارکن شرکت کرینگے، جبکہ اس اجتماع میں 30 اکتوبر کے ازادی مارچ میں جانے کا اعلان بھی کیا جائیگا ۔اعجاز خان کے مطابق اجتماع کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اشتہار

azadi marchBlack DayIJAZ KhanJUIKashmir DayKasmir Solidarity
Comments (0)
Add Comment

اشتہار